وفاقی حکومت کے ہفتہ واردو چھٹیوں کے فیصلے پرآج سے عمل درآمد شروع، اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینک دو روز کیلئے بند ۔

Oct 15, 2011 | 10:23

سفیر یاؤ جنگ
وفاقی حکومت کےہفتہ واردوچھٹیوں کے فیصلےپرآج سے اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینک دوروزکیلئےبند رہیں گے
جبکہ لاہورہائیکورٹ اور ماتحت عدالتیں آج کھلی ہوئی ہیں۔سٹیٹ بینک کے جاری اعلامیے کے مطابق حکومت کی جانب سے توانائی بچت مہم کےتحت سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں ہفتے وار دو تعطیلات کے اعلان کے بعد مرکزی بینک اور کمرشل بینک بھی ہفتے میں صرف پانچ روز کھلیں گے۔ پیر سے جمعرات بینکاری اوقات نو سے ساڑھے پانچ بجے تک جبکہ جمعے کو بینکوں میں کاروباری لین دن چھے بجے تک ہوگا۔ مرکزی بینک کے مطابق تجارتی اورکمرشل علاقوں میں واقع بینکوں کی کچھ شاخیں ہفتے کے روز بھی کھلی رہیں گی تاہم اس سلسلہ میں پہلے مرکزی بینک سے اجازت لینا ہوگی۔وفاقی حکومت کی جانب سے بینکنگ کورٹ،کسٹم کورٹ،انسدامنشیات کورٹ،ایف آئی اے کورٹ اورانکم ٹیکس کے تمام اپلیٹ ٹربیونلز کو ہفتے کے روز چھٹی کا نوٹفکیشن بھجوایا گیا تھا لیکن سائلین کے مسائل کومدنظر رکھتے ہوئے لاہورہائیکورٹ اور پنجاب کی تمام ماتحت عدالتیں آج بدستور کام کر رہی ہیں۔ایف بی آر کی جانب سے بھی ہفتہ واردو چھٹیوں کے فیصلے پر عملدرآمد کیا گیا ہےجبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان حکومت نے بھی حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اطلاق کردیا ہے۔
مزیدخبریں