راولپنڈی نسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بےنظیرقتل کیس میں گرفتارپولیس افسران سعود عزیز اورخرم شہزاد کی درخواست بربریت مسترد کردی ۔

Oct 15, 2011 | 13:32

سفیر یاؤ جنگ
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج شاہد رفیق نے گزشتہ سماعت پرمحفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے دونوں سابق پولیس افسران کومقدمے سے بری کرنے کی درخواست مسترد کردی جبکہ آئندہ سماعت پردونوں پرفرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔ خصوصی عدالت نے ملزمان پرلگائے جانے والے الزامات کی شیٹ بھی فریقین کوفراہم کرنےکی ہدایت کی ہے۔ خصوصی عدالت نے بے نظیرقتل کیس میں نامزد سابق صدرپرویزمشرف کی اہلیہ صہبا مشرف کی جانب سے دائردرخواست پر بھی آئندہ سماعت پربحث کے لیے فریقین کونوٹس جاری کردیئے ہیں۔ کیس کی مزید سماعت بائیس اکتوبرکوہوگی۔
مزیدخبریں