فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کےمطابق اس وقت تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد چالیس ہزارکیوسک جبکہ اخراج پچاس ہزارکیوسک ہے۔ ڈیم میں پانی کی سطح اپنے انتہائی لیول ایک ہزارپانچ سوپچاس فٹ سےکم ہو کر ایک ہزارپانچ سوانتالیس فٹ رہ گئی ہے۔ ادھرمنگلا ڈیم میں پانی کی آمد دس ہزارسات سو ترانوے جبکہ اخراج چوبیس ہزارکیوسک ہے۔ ڈیم میں پانی کی سطح اپنے انتہائی لیول ایک ہزاردوسودس فٹ سے کم ہوکرایک ہزاردوسوتین فٹ رہ گئی ہے۔دوسری جانب دریائےسندھ سمیت تمام بڑے دریا اپنےاپنےہیڈورکس پرمعمول کےمطابق بہہ رہے ہیں۔