رائے ونڈ (نامہ نگار) مشیر وزیر اعلیٰ افضل کھوکھر نے چوہنگ میں سیوریج اور گلیوں کے نئے تعمیراتی منصوبہ جات کا افتتاح اور اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کا ایجنڈا پاکستان کو ایشیا کا ٹائیگر بنانا ہے، وزیر اعلیٰ کا دورہ برطانیہ اور جرمنی اس امر کی علامت ہے کہ وہ پنجاب کو ٹیکنالوجی اور ترقیاتی منصوبہ جات کے اعتبار سے کامیاب ترین صوبہ بنانے کے خواہاں ہیں،انہوں نے کہا کہ حلقہ 128 نے ترقیاتی منصوبوں سہرا خادم اعلیٰ شہباز شریف کے سر ہے پاکستانی عوام کی خواہشات کی تکمیل مسلم لیگ(ن) کی پہلی ترجیح ہے ۔