لاہور(این این آئی) آل راﺅنڈرعبدالرزاق نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھجوائے گئے شوکاز نوٹس کے جواب میں کہاہے کہ میڈیا سے بات کر نے کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا ¾ محمد حفیظ میرے اچھے دوست ہیں ¾ کوئی ذاتی اختلاف نہیں ۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے آل راﺅنڈر عبد الرزاق نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھجوائے گئے شوکاز نوٹس کا جواب تیارکرلیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میڈیا سے بات کرنے کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا بلکہ میں نے ایسا بیان جذباتی پن میں دیا انہوںنے کہاکہ سیمی فائنل میں پاکستانی ٹیم ہار رہی تھی میں چاہتا تھا کہ کاش میں ٹیم میں ہوتا اور پاکستان کے لئے کچھ کر سکتا انہوںنے کہاکہ محمد حفیظ میرے اچھے دوست ہیں اور ان سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں۔واضح رہے کہ کولمبو سے وطن واپسی پر عبدالرزاق نے ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں ٹیم میں میں شامل نہ کرنے پر کپتان محمد حفیظ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھاجس پرپی سی بی نے انہیں شوکاز نوٹس جاری کیاتھا۔
\