کرکٹ بورڈ نے شاہد آفریدی کو پریس کانفرنس کرنے سے روک دیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہد آفریدی کو کراچی میں پریس کانفرنس کرنے سے روکدیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی اتوار کے روز اپنی رہائش گاہ پر اہم پریس کانفرنس کرنے جا رہے تھے جس کے لیے انہوں نے میڈیا کو لوگوں کو بھی مدعو کر رکھا تھا تاہم چند گھنٹے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شاہد آفریدی کو کسی بھی قسم کی میڈیا میں بات کرنے سے روکتے ہوئے انہیں پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ کو وضاحت کرنے کا کہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اور چیمپئنز لیگ میں اپنی کارکردگی کے حوالے سے شائقین کرکٹ کو آگاہ کرنا چاہتے تھے شاہد آفریدی اپنی مسلسل ناقص کارکردگی سے سخت پریشان ہیں اور وہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اپنی جگہ چھوڑنے کے بارے میں سنجیدگی سے غور کر رہے تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان باتوں کی تردید کی ہے کہ شاہد آفریدی کو میڈیا سے گفتگو کرنے سے بورڈ نے روکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...