لاہور (ثناءنےوز) وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے سیلاب متاثرین کو امدادی سامان کی فراہمی کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری ہے ۔- اس سلسلے میں اب تک تینوں صوبوں کے سیلاب متاثرین کو 628 ٹرکوں کے ذریعے اشیاءخورد و نوش و ضروریہ تقسیم کی جا چکی ہیں -اس امر کا اظہار مجاہد شیر دل ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی فراہمی بارے جائزہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ۔