لاہور(سپورٹس رپورٹر) پنجاب یوتھ فیسٹیول کے سلسلہ میں لاہور ڈویژن کے صحت مند بچے کا مقابلہ شیخوپورہ ڈسٹرکٹ کے رانا فیصل نے جیت لیا۔ الحمرا کلچرل کمپلیکس میں ہونے والی تقریب میں لاہور ڈویژن کی چار ڈسٹرکٹ کے فاتح بچوں نے شرکت کی۔ وزن اور قد کی پیمائش کے بعد انتظامیہ نے شیخوپورہ کے رانا فیصل کو لاہور ڈویژن کا چیمپئن قرار دیا جبکہ لاہور ڈسٹرکٹ کے محمد علی دوسری، قصور کے محمد احمد تیسری اور ننکانہ صاحب ڈسٹرکٹ کے علی آیان چوتھی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ سیکرٹری بہبود آبادی الطاف ایزد اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع پر ڈی جی بہبود آباد قیصر سلیم اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے بچے کو 10ہزار روپے نقد انعام اور سرٹفکیٹ جبکہ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے 8ہزار روپے اور تیسری پوزیشن حاصل کرنےوالے بچے کو 5ہزار روپے انعام اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔
شیخوپورہ کے رانا فیصل نے صحت مند بچوں کا مقابلہ جیت لیا
Oct 15, 2012