لندن (بی بی سی نیوز) چیمز بانڈ سیریز کی نئی فلم ”سکائی فال“ کو فلم ناقدین کی جانب سے کافی ستائش ملی ہے اور بعض ناقدین نے اسے سیریز کی بہترین فلم قرار دیا ہے۔ ڈینئیل کریگ جیمز بانڈ سیریز کی فلموں میں تیسری بار ایجنٹ 007 کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ فلم بانڈ سیریز کی تئیسویں فلم ہے اور اس کے ہدایت کار آسکر اعزاز یافتہ سیم مینڈیس ہیں۔ ٹائمز کے کیٹ موئیز نے اسے بہترین برطانوی فلموں میں سے ایک قرار دیا ہے۔
جیمز بانڈ سیریز کی نئی فلم ”سکائی فال“
Oct 15, 2012