اسلام آباد+سوات (نوائے وقت رپورٹ+این این آئی) وزیر داخلہ رحمن ملک کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں سکیورٹی کا جائزہ لیا گیا رحمن ملک نے ریڈزون اور ڈپلومیٹک انکلیو کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر داخلہ نے بلیو بک کی خلاف ورزی کرتے ہوئے الاٹ کی گئی گاڑیوں کی رپورٹ طلب کرلی جبکہ تھانہ ترنول حملے میں زخمی اے ایس آئی شیر محمد کے لئے ستارہ شجاعت کا اعلان کیا۔ دریں اثناءرحمن ملک کا دورہ سوات نامعلوم وجوہات کی بنا پر منسوخ کر یا گیا، رحمن ملک کو اتوار کے روز ملالہ یوسفزئی کے ساتھ زخمی ہونے والی طالبہ کائنات کی عیادت کیلئے اس کے گھر آنا تھا۔