بیجنگ (نیٹ نیوز) چین کے علاقے ٹین زی مینگ میں ایک غمگین باپ نے اپنے 18 سالہ مردہ بیٹے کو فریزر میں محفوظ کر رکھا ہے، اس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے لخت جگر کو دفنانا نہیں چاہتا۔ اس کا کہنا ہے کہ میں اور میری بیوی اکثر فریزر کا دروازہ کھول کر اپنے بیٹے سے باتیں کرتے ہیں، واضح رہے کہ اس شخص کے بیٹے سے پہلے اس کی بیٹی بھی وفات پا چکی ہے۔