لاہور+ کاہنہ (نامہ نگاران) ایم این اے طارق بشیر میﺅ کو ناکے پر روکنے والے تین پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا جن اہلکاروں کو معطل کیا گیا ان میں سب انسپکٹر محمد عارف، اے ایس آئی منیر اور کانسٹیبل شامل ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز رائے محمد طاہر نے ایس پی مجاہد سکواڈ کو انکوائری کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ایم این اے طارق شبیر جو کہ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر کاہنہ کی طرف آرہے تھے گجومتہ روہی نالہ ناکہ پر پولیس اہلکاروں نے روک کر تلاشی اور گارڈز کے اسلحے کا لائسنس پوچھا تو ایم این اے طارق شبیر کے ڈرائیور نے پولیس کو تعارف کروایا تو ناکہ پولیس نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی مزید ساتھی اہلکاروں کو بلوا کر گھیرے میں لے کر گاڑی کے آگے بیرئر لگا دیے، جس پر گارڈز اور پولیس کے سب انسپکٹر عارف ،اے ایس آئی منیر اور کانسٹیبل ملک عارف کے ساتھ تلخ کلامی ہو گئی جس کی بنا پر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری کو آدھا گھنٹہ زیر حراست رکھا، مقامی کارکن اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر پولیس کے اس رویے کے خلاف مظاہرہ کیا جس پر پولیس کو مجبورا ً ان کو چھوڑنا پڑا۔
ایم این اے طارق بشیرکو ناکے پر روکنے والے تینوں اہلکار معطل
Oct 15, 2012