سمگل شدہ سامان سے لدے 2 ٹرک چھوڑنے پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اورکسٹم انسپکٹر معطل

Oct 15, 2012

لاہور (خبر نگار) چیئرمین ایف بی آر کو ملنے والی شکایت پر کسٹم انٹی سمگلنگ لاہور کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ملک یٰسین اور انسپکٹر میاں ذوالقرنین کو کلکٹر کسٹم لاہور فضل یزدانی خان نے سمگل شدہ سامان سے بھرے ٹرک چھوڑنے پر معطل کر دیا جبکہ سپرنٹنڈنٹ وقار یوسف ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا۔ کسٹم کے ذرائع کے مطابق لاہور پولیس نے چوہنگ کے قریب دو ٹرکوں کو روکا تو الیکٹرانکس و کمرشل سامان ملنے پر پولیس نے کسٹم انٹی سمگلنگ لاہور کو بلا کر ٹرک ان کے حوالے کر دیئے جس پر کسٹم انٹی سمگلنگ کے افسران و اہلکاروں نے ”مک مکا“ کے بعد ٹرکوں کو چھوڑ دیا۔

مزیدخبریں