سندھ کی قوم پرست جماعتیں پیپلز پارٹی کےجلسے کےموقع پر یوم سوگ منارہی ہیں جبکہ مختلف شہروں میں کاروبار بھی بند ہیں.

Oct 15, 2012 | 12:31

قوم پرست جماعتوں کی جانب سے یوم سوگ پر مختلف مقامات پراحتجاجی کیمپ لگائے گئے ہیں، سندھ کے مختلف شہروں میں نئے بلدیاتی نظام کے خلاف کاروبار بند رکھے گئے ہیں دوسری جانب صوبائی حکومت نے جسقم رہنما صفدر سرکی کو نظر بند کردیا ہے۔ ایاز پلیجو نے کہا ہے کہ سارا سندھ دوہرے نظام کے خلاف سراپا احتجاج ہے لیکن وزیراعلی کو صرف ایاز پلیجو اور اس کے کارکن نظر آتے ہیں۔ سندھ بھر میں ہمارے کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے اور ان کے گھروں پر چھاپےمارے جارہے ہیں

مزیدخبریں