حیدر آباد میں پیپلز پارٹی کے جسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات قمرزمان کائرہ نےکہاکہ مخالفین جلسوں اور میڈیا میں ہماری کارکردگی سے متعلق سوال کرتے ہیں ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ عوام نے پی پی کو اقتدار دیا ہے، ساڑھے چار سال قبل پاکستان کی حالت خراب تھی مگر پی پی نے ملکی حالات بدلے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کےخلاف جنگ کرتے ہوئے دہشتگردوں کے گرد دائرہ تنگ کردیا،فیڈریشن کو ٹوٹنے سے بچانے کیلئے آئینی بحال کیا، ہم اقتدار کو بانٹتے ہیں، این ایف سی سے صوبوں کو اختیارات دیکر مضبوط کیا۔ اسپیکر سندھ اسمبلی نثار کھوڑو نے اپنے خطاب میں کہاکہ مخالف عناصر پی پی سے جل رہے ہیں، تاریخ میں پہلی بار ایک جمہوری حکومت پانچ سال پورے کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ مخالفین کے حملوں سے نہیں گھبراتے، جلسہ دیکھ کر مخالفین کی ہوا نکل گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بےنظیر نے سندھ کی ترقی کا وعدہ کیا تھا اور ہم نے بلدیاتی نظام کے ذریعے سندھ کے عوام کو طاقت دی ہے۔
نثار کھوڑو نے کہا کہ قوم پرست حیدرآباد میں بھی ہیں لیکن کبھی اتنا بڑا جلسہ نہیں کرسکے۔
آغا سراج درانی نے اپنے خطاب میں کہاکہ کسی نے بلدیاتی نظام کو پڑھنے کی زحمت گوارا نہیں کی، جسے بلدیاتی نظام پر تکلیف ہے وہ ہم سے مذاکرات کرے، طاقت کے بل پر کوئی بلدیاتی نظام ختم نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہاکہ وہ تمام قوم پرستوں کو چیلنج کرتے ہیں کہ وہ گڑھی یاسین میں ان سے الیکشن لڑیں، پی پی کا یہ جلسہ صرف ٹیلر ہے، جب فلم چلے گی تو دیگر جماعتیں نظر بھی نہیں آئیں گی۔
پیپلز پارٹی نے عوام اور ملک کی حالت بدلی،آج کے جلسے نے بلدیاتی نظام کےمخالفین کو جواب دیدیا ہے، قمرزمان کائرہ۔ تاریخ میں پہلی بار ایک جمہوری حکومت پانچ سال پورے کر رہی ہے۔ نثار کھوڑو
Oct 15, 2012 | 18:56