منصورہ لاہورمیں جاری پانچ روزہ تربیت گاہ کے آخری سیشن سے خطاب کرتے ہوئے سید منورحسن کا کہنا تھا کہ آئندہ چند ماہ میں الیکشن ہونے والے ہیں اوراب عوام کے لیے غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔ اس لیے وہ اپنا ووٹ باکردارلوگوں کودیں، الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے بعد جماعت اسلامی اپنی حکمت عملی کا اعلان کرے گی، اورجماعت اسلامی کی ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی کےعلاوہ کسی بھی جماعت سے سیٹ ایڈجسمنٹ ہوسکتی ہے۔ ہمارے کارکن ایم کیوایم یا پیپلزپارٹی کونہ ہی ووٹ دیں گے اورنہ ہی ان کے ووٹ لیں گے۔ آج کہا جارہا ہے کہ ایم ایم اے کوبحال کیا جائے لیکن اس بات کا بھی پتا چلایا جائے کہ اس کوتوڑا کن عناصرنے تھا۔ مولانا فضل الرحمان نے دوہزارآٹھ کا الیکشن ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے لڑا تھا حالانکہ ایم ایم اے نے توالیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔