فائرنگ سے قتل کیے جانے والے پولیس اہلکارکی لاش بلدیہ گلشن غازی ہزارہ چوک کے قبرستان سے برآمد ہوئی۔ دہشتگردوں نے مقتول پولیس اہلکار محمد جمیل ولد اسحاق کواغواء کرنے کے بعد گولیاں مارکرہلاک کیا۔ نیوکراچی میں فائرنگ کے واقعہ میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جسکی شناخت پچیس سالہ اوسامہ عثمان قادری کے نام سے ہوئی۔ مقتول کا تعلق ایک مذہبی جماعت سے بتایا گیا ہے۔ مقتولین کی لاشیں عباسی اور سول ہسپتال منتقل کی گئیں جبکہ محمودآباد اعظم بستی میں بھی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔
کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں پولیس اہلکارسمیت دو افرادہلاک ہوگئے۔
Oct 15, 2012 | 21:44