ماہی گیر کی ہلاکت، بھارت میں پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی پاکستان نے الزام مسترد کر دیا

Oct 15, 2013

 اسلام آباد(این این آئی) پاکستان نے ایک ماہی گیر کو مارنے کا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا۔ بھارت نے دہلی میں پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کو وزارت خارجہ میں پیر کے روز بلا کر یہ معاملہ اٹھایا۔ ذارئع کے مطابق پاکستان نے واضح کیا غیر قانونی طور پر شکار کرنے والے 29بھارتی ماہی گیروں کو پاکستانی ایکلیوسو اکنامک زور کے دس کلومیٹر اندر تک گرفتار کیا۔ غیر قانونی طور پر شکار میں استعمال ہونیو الی پانچ کشتیاں بھی حراست میں لے لی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کوئی بھی بھارتی ماہی گیر ہلاک نہیں ہوا، ذارئع کا کہنا ہے ڈپٹی ہائی کمشنر نے بھارتی وزارت خارجہ میں پاکستان کا موقف پیش کر دیا۔

مزیدخبریں