چیف سیکرٹری پنجاب جاوید اسلم وزیراعظم کے سیکرٹری تعینات

لاہور (سپیشل رپورٹر) وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری پنجاب جاوید اسلم کو سیکرٹری ٹو پرائم منسٹر تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت انرجی کے حوالے سے اجلاس کے بعد وزیراعظم نے وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری پنجاب کو روک لیا اور بعدازاں وزیراعلیٰ کو کہا کہ وہ چیف سیکرٹری پنجاب کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کر دیں۔ پہلے شہباز شریف نے وزیراعظم کو کہا کہ جاوید اسلم کو پنجاب میں ہی رہنے دیں کیونکہ ان کی ٹیم سیٹ ہو چکی ہے جس پر وزیراعظم کی طرف سے متعدد بار کہنے کے بعد جاوید اسلم کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے تاہم چیف سیکرٹری پنجاب کون ہو گا اس بارے میں رات گئے تک تین نام جن کے بارے میں متعدد اہم حلقے کوشش کررہے ہیں ان میں سمیع سعید جو ماضی میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور پنجاب میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری رہ چکے ہیں کے علاوہ ندیم حسن آصف جو کہ پنجاب میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹری اور سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں اور نذیر سعید وفاقی سیکرٹری اطلاعات کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ فیورٹ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...