توہین عدالت درخواست ”وزیراعظم کو استثنیٰ حاصل ہے“ سندھ ہائیکورٹ

کراچی ( وقائع نگار+نوائے وقت نیوز) وزیراعظم نوازشریف کے خلاف توہین عدالت درخواست کی سماعت میں عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ وزیراعظم آرٹیکل 48 کے تحت استثنیٰ حاصل ہے۔ وزیراعظم کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں دائر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت شروع ہوگئی ہے۔ درخواست کی سماعت ہائیکورٹ کے جسٹس حسن فیروز کر رہے ہیں۔ عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آئین کی کس شق کے تحت وزیراعظم کا بیان توہین عدالت کے مترادف ہے؟ درخواست گزار نے وزیراعظم کے بیان سے متعلق اخباری تراشے عدالت کو دکھائے۔ جسٹس حسن فیروز نے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ مطمئن کریں، نوٹس کی بات بعد میں کریں، جب تک عدالت مطمئن نہیں ہوتی، نوٹسز جاری نہیں کئے جاسکتے۔ عدالت نے کہا کہ وزیراعظم کو آرٹیکل 248 کے تحت استنثنیٰ حاصل ہے۔ درخواست گزار نے کہا کہ آرٹیکل 248 کے تحت سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو سزا ہوئی تھی۔ اس پر جسٹس حسن فیروز نے کہا کہ ادھر اُدھر کی بات نہ کریں صرف قانون کی بات کریں، آپ کو پورا موقع دیا ہے، بعد میں نہ کہیں کہ عدالت نے پہلوتہی کی۔ وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت درخواست کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...