میدان عرفات سے ( نمائندہ نوائے وقت )
٭ پہلے معمر حجاج عرفات پہنچ گئے تھے۔ ٭ فجر کی نماز کے ساتھ ہی یکدم حجاج کا پڑاﺅ عرفات میں بڑھ گیا۔ ٭ یہاں کا درجہ حرارت 37 سینٹی گریڈ تھا۔ ٭ موسم ٹھنڈا رکھنے کے لئے پانی کے فوارے چلتے رہے۔ ایسا لگ رہا تھا کہ ہلکی بوندا باندی ہورہی ہے۔ ٭ سکیورٹی ہیلی کاپٹر مسلسل گشت کرتے رہے۔ ٭ خادم حرمین شریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی جانب سے ٹرالوں کے ذریعے حجاج کرام کو جوس، پانی، بسکٹ، مسواک اور کھجوروں کے پیکٹس تقسیم کئے گئے۔ ٭ غیر سرکاری رفاہی اداروں کی جانب سے کھانے پینے کی اشیاءتقسیم کی گئیں۔ ٭ سعودی سکیورٹی کے اہلکار جگہ جگہ حجاج کرام کی رہنمائی کرتے رہے۔ ٭ بعض حجاج ظہر اور عصر کی نماز کے بعد جبل رحمت پر گڑگڑا کر دعاﺅں میں مصروف رہے۔ ٭ حج انتظامات کی نگرانی کرتے ہوئے گورنر مکہ مکرمہ خالد الفیصل نے خود بھی حج ادا کیا۔