بیروت (اے ایف پی+ آن لائن) اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق شام میں خانہ جنگی سے فلسطینیوں کی زندگی اجیرن ہوگئی۔ ادھر ایک مانیٹرنگ گروپ نے دعویٰ کیا ہے ریڈ کراس کے 7 اہلکاروں کے اغوا میں جہادی ملوث ہیں۔ ادھر شام کے قصبے درکش میں کار بم دھماکے سے 3 بچوں، خاتون سمیت 27 افراد جاں بحق ہوگئے۔ یہ قصبہ ترکی کی سرحد کے قریب ہے۔ دھماکہ ایک مارکیٹ میں ہوا۔ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے کی نگرانی کرنے والے عالمی مشن کے سربراہ نے ملک میں باغیوں کے زیرِ اثر علاقوں میں کیمیائی ہتھیاروں کے ذخیروں تک رسائی پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔