کرکٹ اکیڈمی کے ذریعے ملک کو کچھ دینا چاہتا ہوں: رانا نوید

Oct 15, 2013

لاہور(حافظ محمد عمران)سابق ٹیسٹ کرکٹر رانا نوید الحسن نے کہا ہے کہ وہ ابھی تین چار برس تک مزید کرکٹ کھیل سکتے تھے مگر ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ سے مسلسل دُوری کی وجہ سے باعزت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا اب اپنی فیملی اور گھر کو وقت دوں گا اور ساتھ ہی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔ وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ وقت نیوز کے پروگرام گیم بیٹ میں اظہار خیال کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پسند کی شادی کی تھی اور ابتدائی چند برسوں میں ہم دونوں میاں بیوی کو بہت مشکل حالات کا سامنا تھا۔ اس وقت میرے پاس ملازمت تک نہ تھی،میری اہلیہ لوگوں کے کپڑے تک سئیے ہیں اور ساتھ میں مجھے کرکٹ کھیلتے رہنے پر آمادہ کیا۔ میرے والد سپورٹس ٹیچر تھے جب میں نے کھیلوں میں نام بنایا تو والد صاحب بہت خوش ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو واپس کچھ دینا چاہتا ہوں۔ میں نے یہی سوچ کر کرکٹ اکیڈمی بنائی۔ مسز رانا نوید الحسن نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ نوید کرکٹ میں نام بنائیں، جب یہ ٹیم کا حصّہ بنے تو میں نے سجدہ¿ شکر ادا کیا۔ 

مزیدخبریں