اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں تھری جی لائسنس کی نیلامی کے حوالے سے مقدمہ کی سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے جبکہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔ جسٹس ناصر الملک اور جسٹس اعجاز افضل خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے تھری جی ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے ہونے والی نیلامی سے متعلق کیس میں کمپنیوں کے وکیل کی عدم موجودگی پر مزید سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کیخلاف نذر حسین مظہر بنام راجہ پرویز اشرف کی درخواست کی سماعت کی تو فریقین کے وکلا عدالت میں موجود نہ تھے جس پر کیس کی مزید سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔ واضح رہے مذکورہ کیس میں فاضل عدالت کے احکامات کی حکم عدولی پر درخواست گزار کی استدعا پر راجہ پرویز اشرف کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
تھری جی لائسنس/ سماعت
وکلا کی غیرحاضری، پرویز اشرف کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی
وکلا کی غیرحاضری، پرویز اشرف کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی
Oct 15, 2013