ہڑپہ + ساہیوال(نامہ نگاران) نواحی گاﺅں 190/9۔ اے ایل میں 9 سالہ بچی پلوشہ مسیح کو زیادتی کے بعد گلے دوپٹہ ڈال کر پھانسی دیدی اور نعش دیہہ ہذا کے ہائی سکول سے ملحقہ مکئی کے کھیتوں سے ملحقہ 24گھنٹے کی تلاش کے بعد ملی، گاﺅں میں خوف و ہراس، ضلعی حکام بھاری نفری کے ساتھ موقع پر آ گئے۔ سرکاری طور پر منگوائے گئے سراغ رساں کتے اسی گاﺅں کے عاصم نامی نوجوان کے گھر میں بیٹھ گئے۔ پولیس نے ٹریس کر کے عاصم کو گرفتار کرلیا۔
مقتولہ پلوشہ گذشتہ روز چھ بجے صبح گھر سے رفع حاجت کیلئے نکلی اور واپس نہ آئی۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
بچی قتل