سندھ ہائیکورٹ: ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی کی درخواست پر الیکشن کمشن اور نادرا سے جواب طلب

سندھ ہائیکورٹ: ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی کی درخواست پر الیکشن کمشن اور نادرا سے جواب طلب

کراچی (این این آئی) سندھ ہائی کورٹ نے نادرا کو انگوٹھوں کی تصدیق جاری کرنے کیخلاف متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار وقار شاہ کی درخواست پر الیکشن کمشن اور نادرا سے جواب طلب کر لیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ کے دورکنی بنچ نے ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی وقار شاہ کی درخواست کی سماعت کی۔ وقار شاہ کے وکیل نے م¶قف اختیار کیا کہ نادرا کو رپورٹ جاری کر کے نشاندہی کا اختیار نہیں جبکہ الیکشن قوانین کے تحت ٹریبونل نادرا کو یہ رپورٹ جاری کرنے کا حکم بھی نہیں دے سکتا۔ عدالت نے درخواست کی ابتدائی سماعت کے بعد الیکشن کمشن آف پاکستان، نادرا اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 128 پر حصہ لینے والے تمام امیدواروں کو نوٹس جاری کر دیئے۔ وقار شاہ نے صوبائی اسمبلی کے اس حلقے میں ڈالے جانے والے ووٹوں کا ریکارڈ نادرا سے تصدیق کرانے کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔ مزید سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔
جواب طلب

ای پیپر دی نیشن