گورنر بننے کا فیصلہ درست نہیں تھا، خود کو اتنا بے بس کبھی محسوس نہیں کیا: چودھری سرور

لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ اے پی اے) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ گورنر بننے کا فیصلہ درست نہیں تھا خود کو اتنا بے بس کبھی محسوس نہیں کیا۔ گورنر کے پاس بڑے گھر، گاڑیوں اور پروٹوکول کے سوا کوئی اختیار نہیں۔ صرف تعلیمی اداروں کے چانسلر کے اختیارات ہیں اور وزیراعلیٰ کی ہدایات پر عمل کرنے کے سوا کوئی کام نہیں ہوتا۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ اب میری گورنری رہے یا نہ رہے پاکستان میں ہمیشہ کیلئے ہی رہوں گا۔ بیرون ملک اثاثوں سے متعلق شریف برادران کا اپنا فیصلہ ہے۔ بیرونی سرمایہ کاری کیلئے اپنا سرمایہ پاکستان لانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ انسان سے غلطی ہو جائے تو اسکو تسلیم کر لینی چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن