کنٹرول لائن پر کشیدگی کی ذمہ دار مودی حکومت ہے: برطانوی میڈیا

Oct 15, 2014

 لندن/ نئی دہلی(آئی این پی) برطانوی میڈیا نے کہا ہے کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر کشیدگی کی ذمہ دار بھارتی حکومت ہی ہے، انتہا پسند مودی سرکار پاکستان کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچا کر دباؤ میں رکھنا چاہتی ہے۔ برطانوی خبررساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کشیدگی کی ذمہ دار انتہا پسند مودی سرکار ہے اور دونوں ملکوں کے فوجی حکام اور دہلی میں سرکاری اہلکاروں نے کہا کہ سرحد پار جارحیت کی ذمہ دار ہندوتوا کی پیروکار نریندر مودی کی سرکار ہے۔ مودی کی صاف اور واضح ہدایات ہیں پاکستان کو گہرا اور بھاری نقصان پہنچایا جائے۔ بی بی سی کے مطابق مئی میں حکومت سنبھالنے والے مودی نے فوج کو کھلی چھٹی دی ہے، جس کا مقصد پاکستان پر برتری ثابت کرنا ہے، جارحانہ حکمت عملی قومی سلامتی کے مشیر اور سابق انٹیلی جنس افسر اجیت دؤل کی ذہنی اختراع ہے، تاہم  مودی کو اندازہ نہیں یہ پالیسی خود ان کیلئے کتنی نقصان دہ ہے۔ غیرملکی  ہی نہیں پراپیگنڈا میں ماہر بھارتی میڈیا بھی مودی سرکار کے وحشی روئیے پر حیران و پریشان ہے۔ بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس نے سرکار کو  خبردار کیا ہے کہ دل و دماغ کو ٹھنڈا رکھے۔ مودی کی جارحانہ پالیسی سے نہ صرف غیرملکی سرمایہ کاری متاثر ہوگی، بلکہ مقبوضہ کشمیر میں شورش میں اضافہ اور علیحدگی کی تحریک بھی زور پکڑے گی۔

مزیدخبریں