لاہور (خبرنگار) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری لاہور میں 13 دن قیام کے بعد آج کراچی واپس چلے جائیں گے۔ وہ عیدالاضحی سے 3 دن پہلے 3 اکتوبر کو لاہور آئے۔ یہاں عید منائی اور پیپلزپارٹی کو پنجاب میں فعال بنانے کیلئے یہاں کے عہدیداروں، ضلعی، ڈویژنل عہدیداروں، ٹکٹ ہولڈرز، ورکرز سے مسلسل ملاقاتیں کیں۔