لاہور( وقائع نگار خصوصی )بگرام جیل سے رہا ہونے والے 23پاکستانیوں کے کیس کی لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی ۔عدالت نے وزارت خارجہ، وزارت داخلہ اور نیکٹا کو 28اکتوبر کے لئے نوٹس جاری کر دیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ رہائی پانے والے قیدیوں کو اہل خانہ اور وکلاء سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ ان قیدیوں کو امریکہ نے رواں سال اگست اور ستمبر میں رہائی کے بعد پاکستانی حکام کے حوالے کیا تھا۔ قیدی اس وقت پاکستان کی مختلف جیلوں میں قید ہیںاہل خانہ اور وکلاء کے ساتھ ملاقات کی اجازت دی جائے ۔
بگرام جیل سے رہا پاکستانیوں کا کیس: لاہور ہائیکورٹ کا وزارت خارجہ ، داخلہ، نیکٹا کو28 اکتوبر کے لئے نوٹس جاری
Oct 15, 2014