ملتان: دو خواتین کی خود سوزی کی کوشش پولیس نے اہلخانہ سمیت حراست میں لے لیا

Oct 15, 2014

ملتان (خبر نگار خصوصی) زیادتی کے ملزمان گرفتار نہ کرنے اور ملزم سے 8 لاکھ روپے واپس نہ دلانے پر 2 خواتین کی ملتان پریس کلب کے سامنے الگ الگ خود سوزی کی کوشش، موقع پر موجود شہریوں نے کوشش ناکام بنا دی اور کینٹ پولیس نے دونوں خواتین کو اہل خانہ سمیت حراست میں لے لیا۔ تھانہ شاہ شمس کے علاقہ کی رہائشی سنیا بی بی کے مطابق اسے دو ملزمان رانا فہیم اور رانا آصف نے اغوا کر کے 2 ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے بار بار درخواستوں کے باوجود نہ مقدمہ درج کیا اور نہ ہی ملزمان گرفتار کئے جس پر اس نے اپنے شوہر شوکت کے ہمراہ پہلے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا بعد ازاں پٹرول چھڑک کر خود سوزی کی کوشش کی دوسرے واقعہ میں جہانیاں کی رہائشی نازش بی بی نے بھی پٹرول چھڑک کر خود سوزی کی کوشش کی۔

مزیدخبریں