لاپتہ افراد کیس: پشاور ہائیکورٹ کا مکمل رپورٹ پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی

Oct 15, 2014

پشاور (آئی این پی) پشاور ہائی کورٹ نے صوبہ بھر سے لاپتہ افراد کیس میں مکمل رپورٹ نہ پیش کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کرکے مکمل رپورٹ طلب کر لی۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس مظہر عالم میاںخیل پر مشتمل ڈویژن بنچ نے صوبے بھر سے لاپتہ افراد کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر وفاقی حکومت کی جانب سے لاپتہ افراد کے حوالے سے پیش کی گئی نامکمل رپورٹ پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور مکمل رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ متعدد کیسز ایڈیشنل رجسٹرار ہائی کورٹ کو ریفر کر دیئے گئے۔

مزیدخبریں