الطاف کی سکیورٹی موثر بنائی جائے: متحدہ کا برطانوی وزیر اعظم اور دیگرحکام کو خط

کراچی (نوائے وقت نیوز)الطاف حسین کی سکیورٹی موثر بنانے کیلئے ایم کیو ایم نے برطانوی وزیر اعظم سمیت دیگر متعلقہ حکام کو خط بھیج دیا ہے ۔ برطانوی حکام کو خط صوبائی وزیر رئوف صدیقی نے بھیجا ہے۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان نے ایم کیو ایم کے 4منتخب ارکان کو قتل کرنے کی ذمے داری قبول کر چکی ہے، لہٰذا الطاف حسین کی سکیورٹی کو مزید بہتر اور موثر بنایا جائے ۔ خط میں کہا گیا کہ تحریک طالبان پاکستان نے الطاف حسین کو قتل کی دھمکی دی ہے جس پر ان کے کروڑوں چاہنے والوں کو تشویش ہے۔ ذرائع ایم کیو ایم کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر صنعت و تجارت رئوف صدیقی نے خط برطانوی وزیر اعظم ،ہوم سیکرٹری خارجہ اور چیف انسپکٹر سکاٹ لینڈ یارڈ کے نام لکھا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...