کراچی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ نے کراچی چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا۔ ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر جھڑپوں پر پاکستانی تاجروں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا۔ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر نے کہا کہ سرحدی جھڑپوں سے دونوں ممالک میں کشیدگی میں اضافہ ہوا۔ پاکستان، بھارت کشیدگی کم ہونی چاہئے۔ مودی سرکار کی توجہ ہمسایوں سے بہتر تعلقات رکھنے پر ہے۔ بھارت پاکستان کا پانی نہیں چرا رہا، سندھ طاس معاہدے کے تحت اپنا حصہ لے رہا ہے۔
بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کا دورہ کراچی چیمبر، تاجروں کی جھڑپوں پر تشویش
Oct 15, 2014