بھارت کیساتھ مذاکرات سے پہلے کشمیری قیادت سے مشاورت کی جائیگی : سر تاج عزیز

Oct 15, 2014

 اسلام آباد(ثناء نیوز(مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ کشمیر کے  مسئلے پر بھارت سے بات چیت سے پہلے لے کشمیری لیڈرشپ سے ضرور مشاورت کی جائے گی کشمیر کا وہی حل قابل قبول ہو گا جو کشمیری عوام کو قبول ہو گا ان کے مشورے کے بغیر کوئی حل نہیں ہو سکتا۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ جارحیت کا جواب جارحیت سے نہیں دیا جاتا۔اب عالمی برادری  اپنا وعدہ پورا کرے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کا بھارت کو بڑا کڑاجواب دیا ہے بھارت جارحیت اس لیے کر رہا ہے کہ اس پر عالمی دبائو ہے کہ اس نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کیوں معطل کیے اب وہ جواز بنا رہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے فائرنگ ہو رہی ہے اس لیے وہ مذاکرات کیوں کرے اس کی دوسری وجہ یہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انتخابات ہونے والے ہیں اس سلسلے میں ہم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو لکھ دیا کہ اقوام متحدہ کے آبزرور گروپ جو کئی سالوں سے کنٹرول لائن پر ہے اس کا کردار بڑھانا چاہیے تاکہ وہ صحیح طور پر بتا سکے  کہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی  کون کر رہا ہے اور کیوں کر رہا ہے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے۔

مزیدخبریں