’’مینجمنٹ اور تمام کھلاڑی آسٹریلیا سے شکست کے ذمہ دار ہیں‘‘

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز شکست کے ورلڈ کپ پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، میگا ایونٹ کی  تیاری کے لئے ابھی بھی وقت باقی ہے کھلاڑیوں کی انفرادی غلطیوں کی اصلاح کی ضرورت ہے۔ سابق کپتان عامر سہیل نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف امارات میں ناقص کارکردگی کی ذمہ داری صرف کپتان مصباح الحق پر نہیں بلکہ پوری ٹیم، سلیکشن کمیٹی اور مینجمنٹ پر بھی عائد ہوتی ہے۔ سابق چیف سلیکٹر عبدالقادر نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں شکست کے ذمہ داران کو کٹہرے میں لائے جائے۔ سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی سلیکشن میں جس طرح  بندر بانٹ ہو رہی ہے اس کے نتائج ایسے ہی حاصل ہونگے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر علی نقوی نے کہا کہ کھلاڑیوں کا مورال بلند کرنے کی ضرورت ہے۔ سابق کپتان سلمان بٹ نے کہا کہ کھلاڑیوں کی بیٹنگ میں خامیاں پائی جا رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...