لاہور ( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) چیمپئنز ٹرافی کے تربیتی کیمپ میں شرکت کی یقین دہانی نہ کرانے پر ہاکی فیڈریشن نے سابق کپتان شکیل عباسی سمیت تین کھلاڑیوں کو ملائیشیا کی لیگ ہاکی کے لئے این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور چیمپئنز ٹرافی کے کیمپ سے بھی آؤٹ کر دیا۔ رانا مجاہد نے بتایاکہ وقاص شریف ، شفقت رسول اور عمران بٹ نے چیمپئنز ٹرافی کے تربیتی کیمپ میںاپنی شرکت کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد انہیں این اوسی جاری کردئیے گئے۔یورپ میں لیگ ہاکی کھیلنے والے راشد محمود اور عمران شاہ کو کیمپ میں نہیں بلایا گیا۔ پی ایچ ایف کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ کھلاڑیوں میں4 گول کیپرز، 6 فل بیکس، 9 ہافس اور 18فاروڈز کھلاڑی شامل ہیں۔ پلیئرز میں عمران بٹ، امجد علی، مظہر عباس اور محمد طلال خالد (گول کیپرز)، محمد عمران، محمد عرفان، سید کاشف شاہ، عاطف مشتاق، مبشر علی اور زاہد اللہ (فل بیکس)، عماد شکیل بٹ، محمد رضوان سینئر، فیضان، ابوبکر، محمد توثیق، زوہیب اشرف، قاسم، فیصل قادر، تصور عباس (ہافس) اور فارورڈز میں محمد ارسلان قادر، رانا محمد عمیر، محمد سلمان حسین، محمد وقاص، شفقت رسول، محمد عمر بھٹہ، شان ارشاد، محمد دلبر، اسد بشیر، کاشف علی، محمد رضوان سینئر، رضوان علی، محمد اظفر یعقوب، علی شان، شہباز احمد، محمد عتیق، نوہیز زاہد ملک اور نوید شامل ہیں۔