لاہور (نامہ نگار+سٹاف رپورٹر) تھانہ بادامی باغ، داتا دربار اور راوی روڈ کے علاقہ میں3افراد پر اسرار طور پر ہلاک ہو گئے پولیس نے نعشیں پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے بھجوا دی ہیں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ متوفی افراد کو نوسر بازئوں نے زہریلی چیز کھلا کر نقدی و قیمتی سامان سے محروم کیا تھانہ بادامی باغ کے علاقہ میں 75سالہ اور داتا دربار کے علاقہ میں 35سالہ شخص جبکہ راوی روڈ کے علاقہ میں سے 40 سالہ نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے۔ پولیس نے شناخت نہ ہونے پر نعش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کرا دی ہے۔