سابق چیئرمین پیمرا چودھری رشید سمیت سات ملزموں کی درخواست ضمانت منظور

اسلام آباد (وقائع نگار) عدالت نے سابق چیئرمین پیمرا چودھری رشید سمیت سات ملزموں کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ ایف آئی پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتا یا کہ رقم کی خوردبرد کا الزام ثابت ہونے کے بعد ملزموں سے 100 فیصد رقم ریکور کر لی گئی ہے۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتا یا کہ ملزموں نے 11 لاکھ 84 ہزار 580 روپے کی رقم قومی خزانے میں جمع کرا دی اور رسید بھی عدالت کو فراہم کردی گئی۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے مقدمے کا چالان عدالت میں جمع کرا دیا۔ رقم جمع کرانے کے بعد سابق چیئرمین پیمرا چوہدری رشید اور ڈپٹی ڈی جی پی آئی ڈی اعجاز احمد سمیت سات ملزموں کی ضمانت منظور کرلی گئی۔

ای پیپر دی نیشن