کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی کے علاقے ڈینسو ہال کی میڈیسن مارکیٹ میں گزشتہ روز تاجروں کے دو گروپوں کے درمیان جھگڑے میں چھریاں چل گئیں جس میں پاکستان کیمسٹس اینڈ ڈرگسٹس ایسوسی ایشن کے صدر غلام نورانی شدید زخمی ہو گئے انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس اور رینجرز کی نفری اطلاع ملتے ہی علاقے میں پہنچ گئی۔
کراچی تاجروں کے 2 گروپوں میں تصادم‘ چھریاں چل گئیں‘ کیمسٹس اینڈ ڈرگسٹس ایسوسی ایشن کے صدر غلام نورانی شدید زخمی
Oct 15, 2015