فوڈ اتھارٹی کے چھاپے‘ متعدد ہوٹل‘ شوارما‘ برگر شاپس سیل‘ جرمانے

لاہور (کامرس رپورٹر) ڈائریکٹر آپریشنز عائشہ ممتاز کی سربراہی میں علامہ اقبال ٹائون کی ٹیم نے بحریہ ٹائون میں واقع الخان شنواری نمکین، مازو پیزا، ذاکر تکہ، حافظ جوس اینڈ ڈرائی فروٹ، سمن آباد ٹائون کی ٹیم نے وحدت روڈ پر شاہی نان شاپ، میرج ہٹ شادی، کشمیر باورچی، داتا علی ہجویری ہوٹل، داتا گنج بخش ٹائون کی ٹیم نے مولا بخش روڈ پر واقع بشیر سٹور اوروی آئی پی پان شاپ، بھٹی تکہ شاپ، بیگم روڈ پر دیسی ڈیرہ جوس کارنر اور چوہدری سپر سٹاور، راوی ٹائون کی ٹیم نے ٹیکسالی کے ایریا میں دہلی کمپنی، کوک کے ویئر ہائوس، گلبرگ ٹائون کی ٹیم نے کوٹ لکھپت میں بک ہائوس شوارما بریڈ، الفضل ملک شاپ،، نشتر ٹائون کی ٹیم نے کچا جیل وڈ پر اتفاق ملک شاق، خان چوک گرین ٹائون میں الرحمان بسکٹ ہائوس، عزیز بھٹی ٹائون کی ٹیم نے خواجہ احسن روڈ پر بابا ہوٹل، غازی آباد میں المکہ نان شاپ، واہگہ ٹائون کی ٹیم نے جلو موڑ پر الحق ریسٹورنٹ کو صفائی کی ناقص صورتحال، ورکرز کا میڈیکل چیک اپ نہ کرانے، کھانے پینے کی اشیاء کو کھلا رکھنے کائونٹر نصب نہ کرنے زائد المعیاد اشیائ، نان فوڈ کلرز کے استعمال بغیر فوڈ لائسنس کاروبار مشینری کی ناقص صورتحال پر سیل کرنے کے علاوہ بھاری جرمانے عائد کردیئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...