مظفر گڑھ اور ملتان میں پولیس رویئے کے باعث خودکشیوں پر پنجاب اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس جمع

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ق)شعبہ خواتین پنجاب کی صدر و رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی نے مظفر گڑھ اور ملتان میں پولیس کے رویئے کے باعث خودکشیوں پر پنجاب اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس جمع کروادیا ۔انہوںنے اپنے توجہ دلائو نوٹس میں کہا کہ پولیس بے گناہ انسانوں کی جانیں لے رہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ مظفر گڑھ میں دو اے ایس آئی اور کانسٹیبل سمیت دو پولیس اہلکاروں نے سونیا بی بی کے ساتھ زیادتی کی اور اس کا مقدمہ درج کرنے کی بجائے اس کے ساتھ توہین آمیزسلوک کرتے ہوئے رپورٹ درج کرنے کی بجائے اسے تھانے سے نکال دیا جس کے باعث انصاف نہ ملنے پرزیادتی کی شکار لڑکی نے تھانے کے سامنے اپنے آپ کو زندہ جلالیا جو ایک افسوسناک اور قابل تشویش واقعہ ہے ۔خدیجہ فاروقی نے کہا کہ پنجاب میں ناانصافی اور ظلم حد سے بڑھ گئے ہیں جس کے باعث ملتان میں پٹواری،نائب تحصیلدار اور پولیس کے رویے سے دلبرداشتہ رکشہ ڈرائیور پریس کلب کے سامنے خوسوزی کرکے جاں بحق ہوگیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...