آئی ایس آئی دبئی میں جعلی کرنسی چھپوا کر بنگلہ دیش، سری لنکا کے ذریعے بھارت بھیجتی ہے: بھارتی میڈیا کی درفنطنی

نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی میڈیا نے الزام عائد کیا ہے کہ آئی ایس آئی بھارت میں جعلی کرنسی بھیجنے کیلئے جنوبی ایشیا ئی ممالک کو استعمال کررہی ہے۔ بھارتی ٹی وی ’’زی نیوز‘‘ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی خفیہ ایجنسی نے دبئی میں جعلی بھارتی کرنسی بنانے کی فیکٹری قائم کررکھی ہے جہاں سے جعلی کرنسی کو بھارت کی معیشت کو کمزور کرنے اور اپنی سرگرمیوں کی اعانت کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی خفیہ ایجنسی دبئی کو بہتر آپشن سمجھتی ہے۔ پاکستانی خفیہ ایجنسی بنگلہ دیش اور سری لنکا کے ذریعے بھارت میں جعلی کرنسی بھیجتی ہے۔ گزشتہ ماہ بنگلہ دیش میں جعلی بھارتی کرنسی کی ایک بڑی کھیپ پکڑی گی تھی۔ پہلی کھیپ 2 کروڑ روپے اور دوسری ایک کروڑ روپے کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...