لاہور(پ ر) دنیا کی صف اول کی فوڈ پروسیسنگ اور پیکیجنگ کی سہولیات فراہم کرنے والی کمپنی ٹیٹرا پیک نے گلف فوڈ مینوفیکچرنگ نمائش 2015 میں صارفین کو جدید خدمات کی فراہمی اور ان کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے بھرپور تیاری کررہی ہے ۔ یہ جنوبی ایشیا ، مشرق وسطیٰ اورافریقہ (MEASA region) میں کھانوں اور مشروبات کی تیاری، اسکی پروسیسنگ اور پیکیجنگ انڈسٹری سے متعلق پورے خطے کی سب سے بڑی نمائش ہے۔ نمائش 27 اکتوبر سے 29 اکتوبر تک دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں منعقد ہوگی۔