رشید گوڈیل پر حملے کا تیسرا ملزم گرفتار، گینگسٹر شاہد بکک نے سپاری دی، پیر علی کا انکشاف

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی پولیس نے ایم کیو ایم کے ایم این اے رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے کے تیسرے ملزم کو ڈیفنس میں چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا۔ ملزم پیر علی پیپلز پارٹی لیاری کے رہنما بلال شیخ کا بھائی ہے اسے پہلے سے گرفتار 2 ملزموں کی نشاندہی پر حراست میں لیا گیا۔ پیر علی نے دوران تفتیش بتایا کہ رشید گوڈیل پر حملہ لیاری کے گینگسٹر شاہد بکک نے کرایا اور ہمیں کارروائی کیلئے دو دو لاکھ روپے دیئے گئے۔ پولیس ملزم سے مزید تفتیش کررہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...