چینی فضائیہ طویل فاصلے تک درستگی سے حملے کر سکتی ہے:ماہرین، میڈیا

Oct 15, 2015

بیجنگ (رائٹر) چینی فضائیہ طویل فاصلے پر تک درستگی سے حملے کر سکتی ہے۔ ملکی میڈیا ماہرین کے مطابق چین اپنی حملے کی صلاحیتوں کو بڑھانے پر توجہ دے رہا ہے چین کی طرف سے جارحانہ اقدامات پر فلپائن سے لے کر ویت نام تک ہمسایہ ممالک تیزی سے فوجی اخراجات میں اضافہ کر رہے ہیں۔ حالیہ مہینوں میں چین نے اپنے ساحلوں سے دور ایچ 6 کے بمبار طیاروں سے مشقیں کیں جو اینٹی شپ میزائل چلا سکتے ہیں۔ ادھر امریکی وزیر خارجہ ایش کارٹر اور ان کے آسٹریلوی ہم منصب جولی بشپ نے چین کو خبردار کیا ہے کہ وہ جنوبی چین کو خبردار کیا ہے کہ وہ جنوب چین میں سمندری حدود تجاوز کرنے سے باز رہے۔ اے ایف پی کے مطابق چین مذکورہ حدود میں اپنا دعویٰ مضبوط کرنے کیلئے مصنوعی جزیرے بھی بنا رہا ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ چین کے یہ مصنوعی جزیرے بہانے کیلئے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے اور آئندہ چند دنوں میں وہاں بحری جہاز بھیجے جا سکتے ہیں۔

مزیدخبریں