سٹاک ہوم (بی بی سی)سٹاک ہوم میں کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ کی ٹیم نے سویڈن کے 1938ءسے 1991ءکے درمیان پیدا ہونے والے 55 لاکھ افراد کا مطالعہ کیا۔ ہر دس سینٹی میٹر سے زائد قد کی حامل خاتون میں سرطان ہونے کے خطرات 18 فیصد زائد ہوتے ہیں۔
مردوں میں اس کی شرح کم ہے کیونکہ ہر دس سینٹی میٹر سے زائد قد و قامت والے مرد میں سرطان ہونے کے امکانات 11 فیصد زیادہ ہوتے ہیں اور یہ خطرات مختلف اقسام کے سرطانوں کے ہیں۔ یہ تحقیق ابھی مکمل طور پر شائع نہیں ہوئی۔