ملتان (آئی این پی) ملتان کے تھانہ کینٹ میں معروف اداکارہ میرا کے خلاف معاوضہ پورا لینے کے باوجود ڈرامہ ادھوراچھوڑنے پر دھوکہ دہی کا مقدمہ کر دیا گیا۔ میرا نے ملتان کے ایک نجی تھیٹر سے 8 روز کیلئے سٹیج ڈرامے کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق بدھ کو ملتان کے ایک نجی تھیٹر کے پروڈیوسر نے اداکارہ میرا کے خلاف اپنا معاوضہ وصول کرنے کے بعد ڈرامہ ادھوراچھوڑنے پرمقدمہ درج کرادیاہے۔
ملتان : اداکارہ میرا کیخلاف معاوضہ لینے کے باوجود ڈرامہ ادھوراچھوڑنے پر دھوکہ دہی کا مقدمہ
Oct 15, 2015