ممبئی(آئی این پی) بھارتی فلموں کے ہدایتکار مہیش بھٹ نے کہا ہے کہ شیو سینا نے سودھیند کلکرنی کے منہ پر نہیں بلکہ بھارت پرکالک لگائی ہے، ایسی حرکت سے پوری دنیا میں جگ ہنسائی ہوئی۔ انہوں نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے خلاف فوری کارروائی کرے تاکہ مستقبل ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔