آرمی نے نیوی کو ہرا کر نیشنل ایشین سٹائل کبڈی چیمپئن شپ جیت لی

Oct 15, 2015

لاہور( نمائندہ سپورٹس )دفاعی چیمپئن آرمی نے نیوی کو ہرا کر13ویں نیشنل ایشین سٹائل کبڈی چیمپئن شپ جیت لی۔ فائنل میں دفاعی چیمپئن آرمی کے کھلاڑیوں نے آغاز ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے برتری حاصل کی۔پہلے ہاف کے بیس منٹ کے کھیل میں آرمی کو 18پوائنٹس کی اہم برتری حاصل تھی۔دوسرے ہاف میں بھی آرمی نے عمدہ کھیل کا سلسلہ جاری رکھا اور فائنل میں فتح سمیٹی۔دفاعی چیمپئن آرمی نے نیوی کو یوں39کے مقابلے میں 14پوائنٹس سے شکست دی۔ مہمان خصوصی پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اخترنواز گنجیراہ نے آخر میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

مزیدخبریں